بی آرٹی سائکل سروس ‘ممبرشپ کاآغاز


 
پشاور: بی آر ٹی پشاور کے زوسائیکل شیئرنگ سسٹم کا جلد آغازہوگا‘ترجمان ٹرانس پشاور کاکہناہے کہزو سائیکل شیرینگ سسٹم پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پراجیکٹ ہے۔ 

زوسائیکل شیئرنگ سسٹم کے لئے 360سائیکلیں تیار ہیں‘ ان کاکہناتھاکہ سسٹم کیلئے 25سے زائد ڈاکنگ سٹیشن تیار جبکہ بقیہ 7تیاری کے آخری مراحل میں ہیں۔ 

زوسائیکل ممبرشپ موجودہ زو کارڈ یا زو موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے قریبی بی آر ٹی سٹیشن سے فعال بنائی جاسکے گی‘ پاکستانیوں کیلئے زو سائیکل کی قابل واپسی ممبرشپ فیس 3ہزار جبکہ غیر ملکیوں کیلئے قابل واپسی 5ہزار مختص کی گئی ہے ۔

زوسائیکل رجسٹریشن کیلئے زو کارڈ یا زو موبائل ایپلی کیشن، اصل شناختی کارڈ بمع تصدیق اور بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہے،زو سائیکل ممبرشپ کیلئے تعین کردہ قوائد و ضوابط کی قبولیت بھی لازمی شرط ہے۔ 

72 گھنٹے سے زیادہ زوسائیکل رکھنے کوسائیکل چوری سمجھا جائے گا‘72گھنٹے بعد زو سائیکل واپس نہ کرنے والے رجسٹرڈ صارف کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

ترجمان ٹرانس پشاور کاکہناہے کہ زوسائیکل کے اجرا سے شہر میں ٹریفک دباﺅ میں کمی، بالخصوص طلبہ کیلئے آسان سفری رسائی، صحت مند سرگرمی سمیت ایک مثبت اور ماحول دوست اقدام ہوگا۔