بڑا اپ سیٹ : ن لیگ نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں کامیاب

 

پشاور: خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں بڑا اپ سیٹ ، غیر حتمی اور غیر سرکاری اعلان کے مطابق ن لیگ کے اختیار ولی خان نے کامیابی حاصل کر لی۔ 

غیر حتمی اور غیر سرکاری اعلان کے مطابق ن لیگ کے اختیار ولی خان نے 21ہزار 32 اور ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے امیدوارمیاں عمر 17ہزار23 ووٹ لئے ۔ 

اے این پی کے امیدوار نے 4 ہزار 27 اور تحریک لبیک کے امیدوار نے 619 ووٹ لءے 

خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 نوشہرہ کی نشست تحریک انصاف کے میاں جمشید الدین کے انتقال سے خالی ہوئی تھی اور ضمنی الیکشن میں ان کے کے فرزند میاں عمر کو ٹکٹ دی گیا تھا۔عوامی نیشنل پارٹی کے میاں وجاہت اورتحریک لبیک کے امیدوار بھی میدان میں تھے۔ 

ن لیگ کے امیدواراختیارولی کو اپوزیشن کی تین جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی، جمیعت علماءاسلام (ف) اور قومی وطن پارٹی کی بھی حمایت حاصل تھی۔

تحریک انصاف کے امیدوار میاں عمر کو سابقہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا و موجودہ وزیر دفاع پرویز خٹک کی بھرپور حمایت حاصل تھی ۔واضح رہے کہ نوشہرہ پرویز خٹک کا آبائی ضلع ہے اور اسے تحریک انصاف کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔