وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے نوشہرہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست پرسخت نوٹس لے لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے نوشہرہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ضمنی الیکشن کی تفیصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
صوبائی حکومت کے ترجمان کامران خان بنگش نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے موقف جاری کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی ہار پر وزیراعلی نے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے اورمستقبل کا لائحہ عمل اسی بنیاد پر طے کیاجائے گا۔
قبل اذیں صوبائی وزیرمحنت وثقافت شوکت یوسفزئی نے ضمنی انتخابات پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ میں پی ٹی آئی کوپی ٹی آئی نے ہرایا ہے، نوشہرہ کی سیٹ پرشکست پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کا نتیجہ ہے۔