اسلام آباد:تحریک انصاف نے نوشہرہ ضمنی انتخاب کے نتائج الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دئیے ہیں۔
پیر کو تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے تریسٹھ نوشہرہ کے انتخابی نتائج چیلنج کر دئیے۔
الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ بیلٹ پیپرز میں خرد برد کی گئی،جتنے بیلٹ پیپر جاری ہوئے، اس سے زیادہ جمع کرائے گئے۔
کئی پولنگ اسٹیشن سے بیلٹ پیپر غائب ہوئے،فارم چھیالیس کی ایک سے زیادہ کاپیاں جاری کی گئیں۔
کئی پولنگ اسٹیشنز پر بدانتظامی ہوئی جس سے نتائج قابل بھروسہ نہیں رہے،الیکشن کمیشن معاملے کی تحقیقات کرائے۔
میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے امیدوار عمر کاکا خیل نے کہا کہ حلقے میں منظم دھاندلی کی گئی۔چھ ہزار کے قریب بیلٹ پیپر غائب ہیں۔
انہوں نے کہاکہ 19 فروری کو پی کے تریسٹھ پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے عمر کاکا خیل کو مسلم لیگ ن کے اختیار ولی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔