اگر صبح کے ناشتے میں تھوڑی سی احتیاط کرلی جائے توآپ کا د ن بھی اچھا گزر سکتا ہے اور دماغ بھی بہتر کام کرے گا۔
آئیے نظر ڈالتے ہیں ان غذاؤں پر جو خالی پیٹ کھائی جاسکتی ہیں اور ان کا نہار منہ کھانا بہت فائد ہ دیتا ہے۔
تازہ پھل
تازہ پھلوں کی چاٹ نظام ہضم کیلئے بہترین ہوتی ہے۔ تازہ پھلوں سے دن کا آغاز کریں تو آپ کو جسمانی توانائی ملے گی، وزن کم ہوگا اور آپ اپنی سرگرمیوں کو بھرپور طریقے سے انجام دے سکیں گے۔خیال رہے کہ نہار منہ کھانے کے لیے اس چاٹ میں کیلا اور ترش پھل نہ ڈالیں۔
بھیگے ہوئے بادام
بادام میں مینگنیز، وٹامن ای، پروٹین ، فائبر ، اومیگا تھری اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں۔ چند بادام رات کو بھگو کر رکھ لیں اور صبح اُٹھتے ہی انھیں کھالیں ۔
انڈے
یہ ایک مکمل غذا اورمعدے کیلئے بہترین ہیں۔ تحقیق کے مطابق صبح کھائے جانے والے انڈے آپ کی دن بھر کی کیلوریز جلانے میں مدد کرتے ہیں اور پیٹ کی چربی بڑھنے سے روکتے ہیں۔
شہد
شہد میں منرلز، وٹامنز، فلیونائڈ ز اور انزائمز ہوتے ہیں، جو آپ کو صحت مند رہنے میں مدد کرتے ہیں۔ شہد کوپانی میں گھول کر پینے سے آپ کے جسم کے سارےزہریلے مادے خارج ہو جاتے ہیں، اس سے آپ کا میٹا بولزم بھی تیز ہوتا ہے جبکہ جسم میں پیداہونے والی توانائی سارا دن آپ کے کام آتی ہے۔