اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 33مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک ہزار 315نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 837 اور کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 21 ہزار 554 ہوگئی۔
ہفتہ کو نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے 33مریضوں کا انتقال ہوا، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 837 ہوگئی۔
24 گھنٹے میں ملک بھرمیں 39086کوروناٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے ایک ہزار 315 افراد میں کوروناکی تصدیق ہوئی، جس کے بعد ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 21554 ہوگئی جبکہ ملک میں 5لاکھ 78ہزار 797 پازیٹو کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔
اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں 2لاکھ57ہزار730، پنجاب 1لاکھ70ہزار817، خیبرپختونخوامیں 72003، بلوچستان میں 19038، اسلام آباد میں 44106 کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں 4956 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 10147مصدقہ کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا کے 5لاکھ44ہزار406مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ کورونا کے220مریض وینٹی لیٹرپر اور 631 اسپتالوں میں کورونا کے 1989مریض زیر علاج ہیں۔