پنجاب میں نئے کورونا وائرس کے کیس کی تصدیق،محکمہ صحت کو الرٹ کردیا گیا 

پشاور:پنجاب میں نئے کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت کو ایک بار پھر الرٹ کر دیاگیا ہے۔

 وزارت قومی صحت کے مطابق پاکستان ان 92ممالک میں شامل ہے جہاں یوکے سارس cov-2کودربارہ دیکھا گیا ہے۔

 وزارت قومی صحت نے تصدیق کی ہے کہ cov-2کا دباؤ اب پوری دنیا میں دیکھا جارہاہے اور ملک کے مختلف حصوں میں بھی اس کے نمونوں کی کھوج جاری ہے اگرچہ وائرس کی یہ قسم زیادہ شدید بیماری کا سبب نہیں بنتی لیکن اس بات کا ثبوت موجود ہے اس کا ترسیل تیز تر ہے اور تیزی سے یہ مرض پھیلتا ہے۔ 

ذرائع نے بتایاہے کہ محکمہ صحت کو اس حوالے سے الرٹ کیا ہے اور کرونا ویکسی نیشن نہ لگانے والے ہیلتھ ورکروں کے خلاف بھی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے او رہیلتھ ورکروں کی تفصیلات طلب کی گئی ہے۔