پاکستان کرکٹ بورڈ کے شعبہ میڈیکل کے سربراہ مستعفی

پاکستان سپر لیگ کے بائیو سیکیور ببل اور کووڈ پروٹوکولز پر سوالات اٹھنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے شعبہ میڈیکل کے سربراہ ڈاکٹر سہیل نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ڈاکٹر سہیل پی ایس ایل میں بائیو سیکیور ببل کے معاملات پر تنقید کی ذد میں تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر سہیل نے اپنا استعفی پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوادیا ہے۔ 

استعفے پر چئیرمین اور سی ای او فیصلہ کریں گے۔ 

ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سہیل ایک ماہ کام کریں گے جوکہ ان کا نوٹس پریڈ ہے اور اس دوران وہ تحقیقات میں بھی پیش ہوں گے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں بائیو سیکیور ببل اور ایس او پی کی تیاریوں پر ڈاکٹر سہیل شدید تنقید کی زد میں تھے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی ہیڈ کوارٹرز کی راہداریوں میں بھی تمام معاملات پر ڈاکٹر سہیل کی جانب ہی انگلیاں اٹھ رہی تھیں۔