جمرود:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شا ہین شاہ آفریدی نے سٹار کرکٹ شاہد خان آفریدی کی بیٹی سے منگنی کر لی ہے۔
شاہین شاہ آفریدی کے بھائی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی شاہد خان آفریدی کی دوسری بیٹی سے منگنی ہوگئی ہے لیکن دوسرے جانب شاہد خان آفریدی کے خاندانی ذرائع نے رشتہ طے ہونے کی تصدیق نہیں کی۔
شاہین شاہ آفریدی کا تعلق ڈسٹرکٹ خیبر لنڈیکوتل سے ہے بہت کم وقت میں بہت شہرت پائی ہے ان کے بڑے بھائی ریا ض آفریدی بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رہ چکے ہیں۔