اسلام آباد:کورونامریضوں کی تعداد بڑھنے لگی، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے مزید 39مریض دم توڑ گئے۔1ہزار 780نئے کیسز رپورٹ ہوگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 1700سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
ملک میں مجموعی کوروناکیسز کی تعداد 5لاکھ 90ہزار 508ہوچکی ہے،ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 18ہزار 55ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنیکی شرح 4.57 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے مزید 39 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد 13 ہزار 205 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ سنٹرکا کہنا ہے کہ کوروناوائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 248 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 38 ہزار 887 ٹیسٹ کیے گئے۔
اب تک ملک میں 9,212,480 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں،ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کوروناوائرس کے ایک ہزار 595 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں