اسلام آبا: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں 60سال اور اس سے زائد العمر افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز10 مارچ سے ہوگا۔
اسد عمر نے کہا ہے کہ 10مارچ سے شروع ہونے والی ویکسی نشن زیادہ عمر سے کم عمر کے حساب سے کی جائے گی۔
رجسٹر ہونے والے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین پہلے لگائی جائے گی،60 سال اور اس سے زائد عمر کے شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر ٹائپ کر کے 1166پر ایس ایم ایس کر کے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔