ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو 7 وکٹ سے شکست دیکر سیریز تین دو سے اپنے نام کر لی۔
ویلنگٹن میں کھیلے گئے آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔
کینگروز کی جانب سے میتھیو ویڈ 44 اور ایرون فنچ 36 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا ہدف 16ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
مارٹن گپٹل نے 46 گیندوں پر 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جب کہ ڈیون کونوے 36 اور گلین فلپس 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
مارٹن گپٹل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جب کہ نیوزی لینڈ کے اش سوڈھی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ نیوزی لینڈ نے 5 میچز کی سیریز 2-3 سے اپنے نام کر لی۔