لاہور: وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی مبارکباد دینے پر لیگی خاتون رہنما حنا بٹ کرکٹر محمد حفیظ پر برس پڑیں۔
گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے پر وزیراعظم عمران خان کو قومی کرکٹر محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اعتماد کے ووٹ پر وزیراعظم کا ماسٹر اسٹروک۔
محمد حفیظ کی ٹوئٹ پر (ن) لیگی خاتون رہنما حنا بٹ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے باعث پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی ہے اور آپ اب ایک ووٹ چور کی حمایت کررہے ہیں لہذا بہتر ہے کہ اپنا منہ بند کریں اور سیاست پر تبصرہ کرنے کے بجائے کرکٹ کھیلیں۔