ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار353 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، جبکہ مہلک وائرس سے مزید 54 اموات رپورٹ ہوئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 786 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سےایک ہزار353 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 54 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار281 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 93 ہزار 453 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار 823 ہوگئی ہے۔