ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی لارڈز سے چھن گئی

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے چھن گئی ہے، کورونا کے باعث اب فائنل میچ ساؤتھمپٹن میں ہوگا 

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ہوم آف کرکٹ لارڈز میں شیڈول تھا تاہم کووڈ کے باعث آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل لندن سے ساؤتھمپٹن منتقل کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گراؤنڈ میں فائیو اسٹار ہوٹل کی سہولت کے سبب فائنل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل وینیو کی تبدیلی کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 18 سے 22 جون تک لارڈز لندن میں شیڈول ہے، فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہیں، بھارت نے دو روز قبل انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں 1-3 سے شکست دیتے ہوئے فائنل میں اپنی جگہ پکی کی تھی۔

واضح رہے کہ بھارت نے17میں سے 12 میچز جیت کر 72.2 فیصد پوائنٹس حاصل کیے ہیں،11 ٹیسٹ میں 7فتوحات کے ساتھ کیویز(70.0) دوسرے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا (69.2) تیسری،انگلینڈ (61.4) چوتھی، پاکستان (43.3) پانچویں،ویسٹ انڈیز(33.3) چھٹی، جنوبی افریقہ(30.3) ساتویں، سری لنکا(16.7) ا?ٹھویں اور بنگلہ دیش(0) نویں پوزیشن پر ہے۔