ایبٹ آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بدھ سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
ڈی جی، پی ڈی ایم این شریف حسین کے مطابق تیز بارشوں اور ژالہ باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔
اس سلسلہ میں صوبہ کے تمام اضلاع کی انتظامیہ، ریسیکیو 1122 اور متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تیز بارشوں کے باعث صوبہ کے حساس اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھوٹی اور بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ سیاحوں کو موسم کی پیشگی صورت حال سے آگاہ کیا جائے، بارشوں کا سلسلہ اتوار کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر دی جائے۔