وزیر اعلیٰ برقرار رہیں گے۔ شوکت یوسفزئی

پشاور : صوبائی وزیر محنت وثقافت شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی تبدیلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں وزیر اعلیٰ محمود خان کی کارکردگی سب سے اچھی ہے صوبے میں میگا پراجیکٹس کی تکمیل کا سہرا وزیر اعلیٰ   محمود خان کو جاتا ہے حالیہ سینیٹ الیکشن میں صوبہ خیبرپختونخوا نے سو فیصد رزلٹ دیا ھے.

 

وہ دورہ شانگلہ کے موقع پر شنگ اور بشام میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررھے تھے

 

شوکت یوسف زئی نے کہا کہ ایک میڈیا ھاوس وزیر اعلیٰ محمود خان کی تبدیلی کے حوالے سے پروپیگنڈا کررھا ھے جو صحافتی اقدار کے منافی ھے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اعتماد کے ووٹ کے دن بھاگ گئی۔یہ لوگ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررھے ھیں.

 

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن کا تعلق برگر فیملی سے ہے یہ لوگ کیا دھرنا دیں گے ان لوگوں کے دھرنے کا مقصدہی فوت ہوچکا ہے عمران خان ایک نڈر لیڈر ھیں یہ لوگ اپنی کرپشن چھپانے کے لئے ایک ھوگئے ھیں لیکن ھمارے قائد نے واضح کردیا ہے کہ اقتدار چھوڑ دوں گا لیکن چوروں کو نہیں چھوڑوں گا.

 

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کبھی بھی اسمبلی نہیں پہنچ سکتے انکی باری ختم ھوگئی ہے۔انکے ایک طرف مریم نواز اور دوسری طرف بلاول بھٹو زرداری ھیں یہ لوگ کونسا انقلاب لائیں گے۔