لاہور: ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کی ٹک ٹاک ویڈیوز کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہونے لگے۔
عمر اکمل نے ٹک ٹاک پر ٹرینڈنگ گانوں پر لپ سنکنگ اور لیرکس پر ایکشن کرتے ہوئے ویڈیوز شیئر کیں۔
اپنی ویڈیوز میں چلنے والے نصرت فتح علی خان کے گانے ’وچ پر دیساں‘ کو عمر اکمل نے اپنا پسندیدہ گانا قرار دیا۔
عمر اکمل کے مداحوں کی جانب سے ان کی تازہ ویڈیوز کو خوب پسند کیا جانے لگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کرکٹ کی عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل پر پابندی18 ماہ سے کم کرکے ایک سال کر دی تھی۔کرکٹر پر 42 لاکھ 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔