خیبرپختونخوا ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافے کا فیصلہ

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافہ کا اعلامیہ جاری کرنے کے لئے کل بروز جمعرات محکمہ خزانہ کا اجلاس طلب کیا ہے۔

 فنانس ڈیپارٹمنٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ پر غور و خوض کریگی۔

 وزارت خزانہ نے یکم مارچ 2021سے گریڈ ایک سے گریڈ انیس تک وفاقی ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافہ کا اعلامیہ جاری کیا ہے جبکہ چاروں صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایات کی تھیں کہ اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کریں۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا اعلامیہ محکمہ خزانہ کی جانب سے مرتب کردہ سفارشات کے بعد کر دینگے۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ کل ہونے والے ا جلاس میں محکمہ خزانہ کے حکام بھی شرکت کرینگے۔

 اجلاس چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے زیرصدارت ہو گا۔