پشاور:انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کے احکامات پرایڈیشنل آئی جی سمیت صوبے کے مختلف آر پی اوز اور ڈی پی اوز کی تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
اعلامیہ کے مطابق اپنی تعیناتی کے منتظر گریڈ 21کے جان محمد کو ایڈیشنل آئی جی آپریشنز ٗ ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی خان یاسین فاروق کو آر پی او مردان ریجن‘ ہمایون بشیر طاہر کو کمانڈنٹ ایلیٹ فورس سے تبدیل کرکے ڈی آئی جی ٹریفک خیبر پختونخوا ٗ کمانڈنٹ پی ٹی سی ہنگو عبدالغفور آفریدی کو آر پی او ملاکنڈ ڈویژن تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
اسی طرح آر پی او ملاکنڈ اعجاز خان کو ڈی آئی جی سپیشل برانچ پولیس‘ کمانڈنٹ ایف آر پی ساجد علی کو آر پی او بنوں‘پراجیکٹ ڈائریکٹر پی سی یومحمد ظفر علی کو کمانڈنٹ ایف آر پی‘ آر پی او بنوں اول خان کو ایف آئی اے‘شیر اکبر خان کو آر پی او مردان سے تبدیل کرکے نیشنل ہائی وے موٹر وے پولیس ٗ کمانڈنٹ ایلیٹ فورس ہمایون بشیر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اؤکانٹلبٹی برانچ اور ڈی آئی جی ٹریفک محمد کریم خان کو بیرون ملک رخصتی کے احکامات جاری کئے گئے۔
اسی طرح ڈی پی ا و کرک قاسم علی خان اور ڈی پی ا و ڈی آئی خان عارف شہباز خان وزیر رخصتی پر چلے گئے جبکہ کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کولوئر دیر سے تبدیل کرکے ڈی پی او چارسدہ ٗ عمران شاہد کو صوابی سے تبدیل کرکے ڈی پی او بنوں ٗ محمد شعیب خان کو چارسدہ سے تبدیل کرکے ڈی پی او صوابی ٗکیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت کو نوشہرہ سے تبدیل کرکے ڈی پی او ڈی آئی خان ٗنذیر خان کو سوات سے ایکٹنگ ڈی پی اودیر لوئر ٗجبکہ طارق حبیب کومردان سے تبدیل کرکے ایکٹنگ ڈی پی او کرک تعینات کردیاگیا۔