پشاو:زو بائیسکل شیرنگ سسٹم کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔
ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق اپنی نوعیت کا پہلا پراجیکٹ زو بائیسیکل شیرنگ سسٹم کاکل باقاعدہ افتتاح کیا جائیگا۔
بی آر ٹی سروس کے کامیاب آغاز کے بعد زو بائیسیکل پراجیکٹ ایک اور ماحول دوست منصوبہ ہوگا۔
شہریوں کو صحت مند، ماحول دوست اور آسان سفری سہولت میسر آسکے گی۔
زو بائیسکل پراجیکٹ میں 32 ڈاکنگ اسٹیشن اور 360 جدید بائیسیکل ہونگی زو بائیسیکل سسٹم کی رسائی ہر مکتبہ فکر کے لوگوں تک ہوگی۔
ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر خان نے بتایاکہ 72 گھنٹے سے زیادہ زو بائیسیکل کو تحویل میں رکھنا سائیکل چوری سمجھا جائے گازو بائیسیکل مرد اور خواتین دونوں کیلئے قابل استعمال ہوگی۔