پشاور میں سکولز 15مارچ سے بند کرنیکا فیصلہ

پشاور: کورونا کیسز میں اضافے کے باعث پشاور کے تمام پرائمری، مڈل اور ہائی اسکول 15 مارچ سے 28 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق پشاور میں پرائمری، مڈل اور ہائی اسکول 15 مارچ سے 28 مارچ تک بندرکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تعلیمی اداروں کے انتظامی عملے کو ایس او پیز کے ساتھ طے شدہ شیڈول پر ڈیوٹی کرنے کی اجازت ہوگی۔