بی آر ٹی سائیکلنگ سسٹم کا افتتاح

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ و صحت انجینئر تیمور سلیم جھگڑا اور معاون خصوصی برائے اعلیٰ تعلیم و اطلاعات کامران بنگش نے کہا ہے کہ بی آر ٹی پشاور کے عوام کیلئے وزیراعظم عمران خان کا تحفہ ہے جس کی تکمیل میں وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کلیدی کردار ادا کیا۔

 سیاسی مخالفین بی آر ٹی اور مالم جبہ میگا منصوبوں میں ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکتے پشاور کو مثالی شہر بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزداشت نہیں کیا جائیگا وہ پشاور یونیورسٹی میں بی آر ٹی سائیکلنگ سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

تقریب وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد‘ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر ضیاء اللہ بنگش اور چیف ایگزیکٹیو بی آر ٹی فیاض احمد خان نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی ایک ماحول دوست اور سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ تھا جسے مخالفین کے پروپیگنڈے کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مشینری جذبے سے مکمل کرلیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت باالخصوص وزیر اعظم عمران خان کی بہتر حکمت عملی کی بدولت پاکستان کورونا وباء سے کم متاثر ہوا حالانکہ برطانیہ اور امریکہ جیسے ترقی یافتہ ممالک کی حالت سب کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ پشاور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں تعلیمی اداروں کو وباء کی تیسری لہر سے بچنے کیلئے ایک حکمت عملی کے تحت بند کیاگیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخ‘ا حکومت نے 10مارچ تک 28ہزار افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کرلیا ہے اس موقع پر باقاعدہ افتتاح سے قبل صوبائی وزراء نے سائیکل سواری بھی کی۔