اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی لہر آچکی ہے، اگر احتیاط نہ برتی گئی تو یہ پورے ملک میں پھیل سکتی ہے۔
اپنے وڈیو پیغام میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں واضح طور پر کورونا وائرس کی ایک نئی لہر سامنے آچکی ہے اور پنجاب کے بڑے شہر وبا کی زد میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی اقسام داخل ہو چکی ہیں اور یہ نئی اقسام بہت تیزی سے پھیلتی ہیں اور خطرناک بھی ہوسکتی ہیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ اگر ہم نے احتیاط کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیا تو یہ لہر پورے پاکستان میں بری طرح پھیل سکتی ہے۔
تحریر جاری ہے
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حکومتی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، اگر احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا گیا تو وائرس ہمارے ہیلتھ سسٹم پر بھی اثر انداز ہوسکتا ہے۔