پشاور : خیبر پختونخواسمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ نے تمام صنعتی زونز میں کرایہ داروں کو قانونی دائرہ کارمیں لانے اور ان کا ریکارڈ اکٹھا کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت و حرفت عبدالکریم خان کی سر براہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن کوہاٹ روڈ پشاور ¾بنوں ¾ڈی آئی خان ¾کوہاٹ اور ایبٹ آباد اور چیمبر کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں باہمی مشاورت سے متفقہ طور یہ فیصلہ کیا گیا کہ کرایہ داروں کا ڈیٹا اوران کی رجسٹریشن کی جائے اس سلسلے میں پشاور انڈسٹریل اسٹیٹ پشاور میں اس فیصلے پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے اب تک کئی کارخانہ داروں نے خود کو رجسٹرڈ کروا لیا ہے ۔