ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار338 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، جبکہ مہلک وائرس سے مزید 46 اموات رپورٹ ہوئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار499 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 2 ہزار338 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 46 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار476 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 2 ہزار536 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 69 ہزار 296 ہوگئی ہے۔