کورونا سے مزید 32مریض جاں بحق،1805کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھرمیں  کورونا سے مزید 32 افراد  جاں بحق ہونے  کے بعد  اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 508 ہو گئی۔

 وائرس سے متاثرایک ہزار 805 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔  24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 2 ہزار 664 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونامریضوں کی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 200 تک پہنچ گئی ہے۔

 این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اب بھی کورونا کے 21 ہزار121 ایکٹو کیسز ہیں۔ 

ملک بھرمیں 94 لاکھ 85 ہزار 702 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 2 لاکھ 61 ہزار 179 ہے، پنجاب ایک لاکھ 85 ہزار 468، خیبرپختونخوا 75 ہزار 725 جبکہ بلوچستان میں 19 ہزار 206 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 47 ہزار 710، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 960 کیسز ہیں، آزادکشمیرمیں کورونامریضوں کی تعداد 10 ہزار 952 ہوگئی ہے۔

 گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا میں مبتلا 1275 مریض صحت یاب ہو گئے جس کے بعد صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 70 ہزار 571 ہو گئی ہے۔