ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 253 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، جبکہ مہلک وائرس سے مزید 29 اموات رپورٹ ہوئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 61 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 2 ہزار 253 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ اس طرح ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 22 ہزار38 ہوگئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 823 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 29 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار 537 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 7 ہزار 453 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 71 ہزار 878 ہوگئی ہے۔