ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ڈھائی ہزار سے زائد افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، جبکہ مہلک وائرس سے مزید 58 اموات رپورٹ ہوئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 303 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 2 ہزار 511 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ اس طرح ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 23ہزار 355 ہوگئی ہے، ایک ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 58 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار 595 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 09 ہزار 964 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 014 ہوگئی ہے۔