جامن اہم غذائی اجزا سے بھرپور پھل

گرمیوں میں آم اور جامن کا چولی دامن کا ساتھ ہے لیکن آم کے مقابلے میں جامن کفایتی قیمت پر مل جاتاہے۔

جامن ذیابطیس، کینسر، معدہ، دمہ، دل کی بیماریوں اور جِلد کی صحت کے حوالے سے ایک فائدہ مند پھل ہے۔ جامن اہم غذائی اجزا جیسے سوڈیم، کیلشیم، کاربوہائیڈریٹ، پروٹین، میگنیشیم، وٹامنز، فاسفورس اور فولک ایسڈ سے بھرپور پھل ہے اور یہ تمام اجزا آپ کی صحت کیلئے نہایت ضروری ہیں۔

جامن بڑھی ہوئی تلی کو کم کرتاہے، جگر کو بہتر حالت میں رکھتا اور نیا خون پیدا کرتا ہے، اسی لئے اینیمیا کےشکار افراد کے لیے یہ ایک بہترین غذا ہے۔

جامن گرتے ہوئے بالوں کو روکتا اور دانتوں کی صحت میں بہتری لاتا ہے۔ یہ پھل بھوک بڑھاتا ہے اور اسٹارچ کو انرجی میں تبدیل کرتے ہوئے بلڈ شوگر لیول نارمل رکھنے میں معاون ثابت ہوتاہے۔ اسی لیے ذیابطیس کے مریضوں کو ڈاکٹر کے مشورے سے یہ پھل ضرور کھانا چاہئے۔ اس کے علاوہ جامن کا رس مدافعتی نظام میں بہتری لاتا ہے۔