آڑو آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم، کاپر، زنک اور مینگنیز سے بھر پور ہوتاہے۔ اس میں موٹاپے اور جسم میں سوزش یعنی انفلیمشن سے بچائو کی خاصیت ہوتی ہے۔
آڑو دل کی بیماری، آنکھوں کی کمزوری، موٹاپے اور ذیابطیس کے مسائل کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ فائدہ مند اینٹی آکسیڈنٹ اور وٹامنز کی بدولت آڑو ان خلیات کی روک تھام کرتاہے جو کینسر کا باعث بنتے ہیں ، اس میں موجود اعلیٰ قسم کا فائبر بڑی آنت کے کینسر سے بچنے میں مدد کرتا ہے۔
قدرتی حالت میں کھانے سے یہ پھل جھریاں کم کرنے، جِلد کی ساخت کو بہتر بنانے اور سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے جِلد کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
آنکھوں کی بینائی بہتر بنانے کیلئے ماہرین صرف گاجر ہی نہیں بلکہ آڑو کو بھی بہتر قرار دیتے ہیں کیونکہ یہ آنکھوں کو مخصوص غذائی اجزا فراہم کرنے میں مدد کرتاہے ۔ آڑو بیٹا کروٹین کے ساتھ جسم کے تمام حصوں میں خون کی گردش میں اضافے کے علاوہ آنکھوں کے عضلات کے افعال کو بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کرتاہے۔