اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے وبائی صورتحال میں کورونا و یکسین استعمال کرنے سے متعلق اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ وبائی صورتحال میں کورونا و یکسین استعمال کی جاسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ہدایت پر پاکستان حلال اتھارٹی نے کوروناویکسین سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے مانگی تھی جس پر اسلامی نظریاتی کونسل نے پنی رائے میں کہا ہے کہ کورونا ویکسین میں 10 فیصد حلال اجزاء کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
تاہم اسلامی قوانین کی روشنی میں بطور ضرروت اور وبائی صورتحا ل میں ویکسین کا استعمال ہو سکتا ہے اور اگر حلال مصنوعات سے ویکسین ملنے کا آپشن ہے تو وہی حاصل کیا جائے۔