پشاور:صوبائی دارالحکومت پشاور میں کورونا کیسوں میں مسلسل اضافہ کے باعث شہریوں کو گھروں سے نکلتے وقت سیفٹی ماسک لگانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر پشاورکیپٹن(ر)خالدمحمودنے سیفٹی ماسک کے بغیر بازاروں میں گھومنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائدکردی ہے۔
پابندی ایک ماہ کے لیے لگائی گئی ہے‘بغیر سیفٹی ماسک گھومنے پر دفعہ 188 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر کے اعلامیہ کے مطابق کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے اس لئے شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ عوامی مقامات پر جاتے یا گھر سے نکلتے وقت ماسک لازمی قرار پہنیں
اے سیز اورایڈیشنل اے سیز کو ماسک نہ لگانے والے شہریوں کو گرفتار کرنے یا جرمانے کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہیا۔