کورونا ایک دن میں مزید 100 افراد کو نگل گیا


 

اسلام آباد: کورونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی جان لیوا وائرس سے ایک دن میں مزید 100 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 269 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد ایک کروڑ  ایک لاکھ 53 ہزار 36 ہوگئی ہے۔

 

 

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 084 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 63 ہزار 200 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ65 ہزار 158 ، پنجاب میں 2 لاکھ 17 ہزار 694، خیبر پختونخوا میں 86 ہزار 044، اسلام آباد میں 57 ہزار 204، بلوچستان میں 19 ہزار 535، آزاد کشمیر میں 12 ہزار 549 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 016 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

 

 

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد48 ہزار 566 ہے۔ جب کہ 3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 100 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 14 ہزار 356 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ برس 11 جون کو تقریباً 9 ماہ پہلے ایک دن میں 101 اموات ریکارڈ ہوئی تھیں۔

 

این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 081 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 278 ہوگئی ہے۔