خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا مریضوں کے علاج معالجہ کو صحت انصاف کارڈ میں شامل کردیا۔
صوباِئی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے ایک ٹویئٹ میں کہا کہ حکومت کورونا وائرس کی تیسری شدید لہر کے باعث وائرس کے متاثرہ افراد کو بروقت اور بہترہن علاج معالجہ کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے اور صوبائی حکومت نے غریب عوام کو وائرس سے بچائو اور اس کے علاج کو صحت انصاف کارڈ میں شامل کر دیا اور عوام اب کسی بھی مقررہ کردہ ہسپتال میں صحت انصاف کارڈ کے ذریعے مفت علاج کراسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نے خیبر پختونخوا کی پوری آبادی کو صحت انصاف کارڈ کے ذریعے مفت علاج معالجے کی سہولت دے رکھی ہے۔