اسلام آباد:پاکستان میں بھی کورونا ویکسین تیار کرلی گئی، حکومتی اجازت کی منتظر یونیورسٹی کو جواب مل گیا۔
لاہور کی ویٹرنری یونیورسٹی نے کورونا ویکسین بنانے کا دعوی ٰکیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق کورونا کی تیار کی گئی ویکسین کا 6 ماہ تک جانوروں پر ٹرائل ہوگا۔
انتظامیہ کے مطابق حکومت سے ٹرائل کی اجازت مانگی تھی تو جو مل گئی ہے، جانوروں پر ٹرائل کے بعد کلینکل ٹرائل ہوگا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے 6 ماہ سے کام کررہے تھے جو اب مائیکرو بیالوجی لیب میں تیار کی جارہی ہے۔