کورونامزید 81جانیں لے گیا، 5020نئے کیسز رپورٹ

 اسلام آباد: ملک بھر میں  مہلک وبا  ء کو رونا سے مزید    81 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 778 ہو گئی۔

 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 5 ہزار 20 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 87 ہزار 908 ہوگئی ہے جن میں سے ایکٹو کیسز کی تعداد 60 ہزار 72 ہے۔ کورونا سے متاثر 3 ہزار 568 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 24 گھنٹے کے دوران 55 ہزار 605 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5 ہزار 20 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

 ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.02 فیصد رہی۔سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 378 ہو گئی۔

 پنجاب 2 لاکھ 31 ہزار 73، خیبرپختونخوا 91 ہزار 439، بلوچستان میں 19 ہزار 734 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

اسلام آباد 60 ہزار 911، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 52 کیسز جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 13 ہزار 321 تک پہنچ گئی ہے۔