اسلام آباد:اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے وفاقی دفاتر کیلئے رمضان المبارک کے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیاہے۔
اوقات کار کے مطابق ہفتے میں 6روز کھلے رہنے والے اداروں کیلئے اوقات کار صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے،5روز کھلے رہنے والے دفاترکیلئے صبح 10 بجے تا 4بجے تک ہوں گئے۔جمعہ کو صبح 10 تا دوپہر 1 بجے ہو گا۔
جمعرات کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اسلام آباد میں رمضان المبارک کے لئے سرکاری دفاتر کے اوقات کا اعلان کر دیا اور حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 5 سے 6 دن کھلے رہنے والے دفاتر کیلئے الگ الگ اوقات کار ہوں گے۔
سرکاری حکم نامے کے مطابق 5روز کھلے رہنے والے وفاقی دفاتر صبح 10 تا 4بجے تک کھلے رہیں گے اور جمعہ کو وفاقی سرکاری دفاتر صبح 10 تا دوپہر 1بجے تک کھلے رہیں گے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق 6روز کھلے رہنے والے وفاقی دفاتر صبح 10تا دوپہر 3بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ان اوقات کار یکم رمضان المبارک سے آخری رمضان المبارک تک ہو گا اور ساتھ دفاتر میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رہے گا اور ایس او پیز کے مطابق 50 فیصد عملا حاضر ہو گا۔