اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے رواں برس ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں جس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں 118 افراد جاں بحق ہوگئے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 50 ہزار 520 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 4 ہزار 318 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.54 فی صد رہی۔
ملک میں کورونا وائرس سے رواں برس ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 118 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
این سی او سی کے اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے باعث اب تک 15 ہزار 619 اموات ہو چکی ہیں۔
ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 7 لاکھ 29 ہزار 920 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جس میں سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 37 ہزار 267 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 76 ہزار 34 ہے۔
ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 118 اموات ہوئیں جن میں سے 37 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 318 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔
ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 81 فیصد,لاہور میں 80 فیصد،گوجرانوالہ میں 88 فیصد اور اسلام آباد میں 52 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 74 فیصد،صوابی میں 76 فیصد،چارسدہ میں 77 فیصد اور گوجرانوالہ میں 85 فیصد مریض ہیں۔