رمضان میں کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کے اوقات تبدیل 

پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان المبار ک میں ہیلتھ کیئر ورکرز اور بزرگ شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کیلئے ہسپتالوں میں قائم ویکسی نیشن سنٹرز کے نئے اوقات کار جاری کئے ہیں۔

 محکمہ صحت سے جاری اعلامیہ کے مطابق تمام سنٹرز پہلی شفٹ میں صبح 10بجے سے دن 2بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ دوسری شفٹ شام 8بجے سے رات 1بجے تک ہوگی تاہم اس دوران میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال، ڈی یچ کیو ہسپتال، سول ہسپتال، کیٹیگری ڈی ہسپتال اور وہ تمام ہسپتال جہاں 24گھنٹے ہیلتھ سروس دی جاتی ہو میں قائم میں قائم سنٹرز کھلے رہیں گی۔

 محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے وہ تمام شہری جن کی عمر 50سال سے زائد ہے 1166پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کیلئے اپنی رجسٹریشن کروائیں۔