کورونا کی تیسری لہر جوانوں کے لیے خطرناک قرار دے دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں تیسری لہر کے دوران 31 سے40 سال تک کے افراد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9 فیصدتک پہنچ گئی، 41 سے 50سال تک کے افراد میں کورونا مثبت کیسز شرح 12فیصد پہنچ گئی۔
دوسری لہرمیں 31سے 40سال کے افراد میں کورونا شرح 7فیصد جبکہ 41سے 50سال تک کورونا مثبت کی شرح 8فیصد تھی۔
سیکریڑی ہیلتھ خیبرپختون خوا سید امتیاز حسین شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تبدیل شدہ وائرس بہت خطرناک اور تیزی سے پھیل رہا ہے، وائرس شہری علاقوں سے دیہی علاقوں میں منتقل ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وائرس سے کم عمر مرد اور خواتین متاثر ہورہے ہیں۔