برطانوی ڈائٹیشن ڈاکٹر میگن روسی کے دیے گئے درج ذیل مشوروں پر عمل پیرا ہوکر معدے کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
* مختلف اقسام کی غذائیں کھائیں تاکہ آپ کے معدے میں پلنے والے بیکٹیریا مختلف النوع ہوں۔
* اپنی طبیعت کے حساب سے دباؤ کو کم کرنے کے طریقے اپنائیں جیسے مراقبہ کریں، آرام کریں، ذہن کو مرکوز کریں یا یوگا کریں۔
* اگر آپ کو معدے کی تکلیف ہے تو کیفین اور مسالے دار کھانوں سے پرہیز کریں۔
*مختلف بازاری مشروبات کی بجائے تازہ جوسز پیا کریں۔
* بہتر نیند لینے کی کوشش کریں۔
* ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر آپ اپنے سونے کے اوقات کو تبدیل کرتے ہیں تو آپ کے معدے کے جراثیم کا نظام بھی متاثر ہوتا ہے، لہٰذا اپنے سونے کا شیڈول بنائیں۔