پشاور:خیبر پختونخوا میں کورونا کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث 3 تدریسی ہسپتالوں کے بستر 95 فیصد بھر گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے 382 بستروں پر مریضوں کی تعداد 375 ہوگئی،لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا کے 29 مریض آئی سی یو میں داخل ہیں۔
ترجمان کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے 106 میں سے 103 بیڈزپرمریضوں کا علاج جاری ہے۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے کورونا کے لیے مختص 166 بیڈز پر مریض موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لیڈی ریڈنگ انتظامیہ نے کورونا کمپلیکس میں 65 بستروں کا اضافہ کردیا ہے۔