بس کے کرائے میں جہاز کا سفر 

 کراچی: ماہ رمضان میں روزہ داروں کی مشکلات کے پیش نظر نجی ایئرلائن ایئر بلیو نے مسافروں کیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے اندرون ملک کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

 اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر بلیو نے کراچی سے اسلام آباد، اسلام آباد  سے کراچی، کراچی سے لاہور اور لاہور سے کراچی کیلئے4ہزار 990روپے یکطرفہ کرایہ مقرر کردیا ہے۔

 ایئر لائن کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر راحیل احمد نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں روزے دار روزے کی حالت میں بس اور ٹرین کا سفر نہیں کرسکیں گے۔

 ان کی اس پریشانی کو دیکھتے ہوئے انہیں جہاز کی رعایتی سفری سہولت فراہم کی گئی ہے۔

 ماہ رمضان میں کرایوں میں کمی کرنے کا مقصد روزے داروں کو سستی سفری سہولت مہیا کرنا ہے۔