چین کا پاکستان کو کورونا ویکسین کی بڑی مقدار فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: چین نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی بڑی مقدار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رواں ہفتے ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں ملک پہنچیں گی۔

ذرایع وزارت صحت کے مطابق چین سے رواں ہفتے کورونا ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں ملک آئیں گی جن میں 15 لاکھ خریدی گئیں جبکہ 5 لاکھ کورونا ویکسین تحفے کے طور پر ہوگی، چین سے کورونا ویکسین کی 4کھیپ آئیں گی۔

چین سے کورونا ویکسین کی سپلائی کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا اور یہ سلسلہ 24 اپریل تک جاری رہے گا۔

اس حوالے سے ذرایع نے بتایا ہے کہ چین سے 3 کھیپ خصوصی پروازوں جبکہ ایک قومی ایئرلائن(پی آئی اے) سے آئے گی، چین سے حالیہ کھیپ سائینوفارم اور سائینوویک ویکسین کی آئیں گی۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ 5لاکھ سائینوویک ویکسین کی پہلی کھیپ 21 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔

چین سے 15 لاکھ سائینوفارم ویکسین کی 3 کھیپ پاکستان آئیں گی۔ چین کا 5 لاکھ کورونا ویکسین کا تحفہ 24 اپریل کو اسلام آباد پہنچے گا۔

خیال رہے کہ ملک میں وبا پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے۔