کورونا کیسز میں اضافے کے بعد ایران نے پاکستان اور بھارت سے مسافر پروازوں پر پابندی لگا دی۔
ایران کی وزارت ہوابازی نے عالمی وبا کورونا کے مریضوں میں اضافے کے باعث ایران کی حکومت نے پاکستان اور بھارت سے آنے والی مسافر پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے سعودی عرب،کینیڈا اور بر طانیہ بھی پاکستان سے پر وازوں اور مسافروں کی آمد پر پابندی لگا چکے ہیں۔