خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے تحت 2 مئی کو ہونے والا ٹسٹ ملتوی

پشاور:خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے 2 مئی 2021 کو ہونے والے ٹسٹ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پی ایم ایس آفیسرز (بی پی ایس۔ 17) کیلئے  2 مئی 2021 کو ہونے والا ٹسٹ صوبے میں کرونا کی تیسری لہر میں شدت کے باعث موخرکردیاگیا ہے۔

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے مطابق ٹیسٹ  کیلئے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔