اہل ثروت حضرات اپنی استطاعت کے مطابق صدقہ فطر اداء کریں۔ مفتی شھاب الدین پوپلزئی

ذرائع جامع مسجد قاسم علی خان کے مطابق پشاور و ملحقہ علاقوں میں سال رواں کیلئے فدیہ و فطرانہ بہ حساب گندم  140 روپے فی کس مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع جامع مسجد قاسم علی خان کے مطابق فطرانہ اور فدیہ مالی حیثیت کے مطابق ادا کرنا چاہیے تا ہم گندم کے حساب سے فطرانہ کی کم از کم رقم 140روپے بنتی ہے۔

ذرائع جامع مسجد قاسم علی خان کے مطابق دیگر اجناس کے حساب سے صقہ فطر کی مقدار درج زیل ہے۔

گندم/ آٹا-   140 روپے

جو-        230 روپے

کھجور-       900 روپے

کشمش-        1260 روپے

پنیر-         3150 روپے

 اہل ثروت حضرات اپنی استطاعت کے مطابق صدقہ فطر اداء کریں۔

خطیب جامع مسجد قاسم علی خان مفتی شھاب الدین پوپلزئی کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ مستحقین زکواۃ ہی مستحقین صدقہ فطر ہیں۔

مفتی شھاب الدین پوپلزئی کا  مزید کہنا ہے کہ فطرانہ نماز عید سے قبل اداء کرنے میں فضیلت اورزیادہ اجرو ثواب ہے۔