این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا ہے کہ منگل 27 اپریل کو پاکستان میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد کی ویکسینیشن کی گئی۔
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں منگل کو 117852 افراد کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی۔ ڈھائی ماہ سے جاری ویکسینیشن مہم کے دوران یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ایک روز میں ایک لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین کی ڈوز لگائی گئی ہو۔
انھوں نے بتایا کہ اب تک 21 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ یہ بات بھی خوش آئند ہے کہ زیادہ لوگ خود کو رجسٹرڈ کروارہے ہیں۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ 40 سال سے زائد عمر کو افراد اپنی ویکسینیشن کے لیےرجسٹریشن کروائیں۔
اس کے علاوہ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا ہے کہ پاکستان میں 50 سال سے زائد عمر کےافراد کی ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ انھیں صرف قومی شناختی کارڈ اور موبائل فون کے ساتھ ویکسی نیشن سینٹر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جن افراد کی عمر 40 سے 50 سال کے درمیان