عید پر نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق مرکزی بینک کا فیصلہ

بہاولنگر: سٹیٹ بنک آف پاکستان نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر عید کے موقع پر نئے نوٹوں کے اجراء کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق کورونا بے قابو ہورہا ہے ان حالات میں نئے نوٹوں کے حصول کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوتی ہے جس سے اس کے پھیلاؤ میں اضافے کا اندیشہ ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے سٹیٹ بنک آف پاکستان نے نئے نوٹوں کے اجراء پر پابندی پر غور شروع کردیا ہے۔